غیر محدود مدت کی ملازمت

کیا

ملازمت کے معاہدے میں شرائط، حقوق، ذمہ داریاں اورکام کے فرائض آجرکو واضع کرنا چاہیے ۔ اگر معاہدہ غیر محدود مدت کے لیے ہےتو اس صورت میں اس کے اختتام کی تاریخ متعین نہیں ہوتی۔ غیر محدود مدت کی ملازمت کے معاہدے کل وقتی یا جز وقتی ہو سکتے ہیں۔  اگر آپ 38 گھنٹے فی ہفتہ سے کم کام کرتے ہیں، اسے جز وقتی ملازمت تصور کیا جاتا ہے۔ جز وقتی ملازمت کی عام قسم میں بیس گھنٹے فی ہفتہ کام ہوتا ہے۔ ملازم یا کمپنی اس معاہدے کو منسوخ کر سکتے ہیں (ہمیشہ معاہدے کی منسوخی کی شق کے مطابق)۔

لیبر لاء میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ کل وقتی کام فی ہفتہ 40 گھنٹوں سے زیادہ نہیں ہوسکتا ہے۔ پارٹ ٹائم ورکرز کا کام کسی بھی کام کے وقت سے زیادہ وقتی کام سے کم ہوتا ہے۔

کون

کروئشیا میں ملازمت کے لیے، آپ کے پاس کام کا اجازتنامہ ہونا چاہیے۔ آپ کام کے اجازتنامے کی درخواست اس وقت تک نہیں دے سکتے جب تک کہ آپ کے پاس کسی آجر کی طرف سے کام کی پیشکش نہ ہو۔ کام اور رہائش کے اجازتنامے کی درخواست کے ساتھ کام کا معاہدہ یا تحریری تصدیق ہو کہ آپ کے ساتھ کام کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

کیسے

آپ آجر سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو کام کا معاہدہ پیشگی میں جاری کرے تاکہ آپ اسے مکمل پڑھ اور سمجھ سکیں۔ جب دونوں طرف کی رضامندی ہو جائے، دونوں ملازم اور آجر اس پر دستخط کریں۔

جاننا بہتر ہے

مزدوروں کا قانون (کروئشین میں) : https://goo.gl/AzbsmC 

توجہ فرمائیے

آجر کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا داخلا کام شروع کرنے سے کم از کم چوبیس گھنٹے پہلے ریاستی انشورنس میں کروالے۔
معاہدے پر دستخط کے وقت، آجر آپ سے کہہ سکتا ہے کہ آپ چھ ماہ تک آزمائشی طور پر کام کریں۔