بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی درستگی

کیا

بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس ایک ایسا ترجمہ شدہ قومی ڈرائیونگ لائسنس ہوتا ہے جو دنیا بھر میں مانا جاتا ہو۔ یہ فوری جاری کیا جاتا ہے اور اس کی مدت تین سال تک کی ہوتی ہے، یا اگر اس کی مدت پہلے خارج ہو رہی ہو۔ یہ لائسنس اس وقت ضروری ہو جاتا ہے جب آپ کوئی گاڑی ملک سے باہر اور غیر ملکی لائسنس پلیٹ پر چلا رہے ہوں۔

کون

غیر ملکی شہری ہونے کے ناطے، اگر آپ کے پاس کروئشین ڈرائیونگ لائسنس ہے تب آپ کروئشیا میں بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس ہے، آپ کو ریاستی موٹرنگ ایسوسیئیشن میں جہاں سے آپ نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دینی ہوگی۔

کیسے

بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے، آپ کو درست کروئشین ڈرائیونگ لائسنس، ذاتی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ، دو پاسپورٹ سائیز تصاویر3.5 x 4.5 cm سائیز کی، 190 کونا اور پر شدہ فارم جمع کرانا ہوگا۔

جاننا بہتر ہے

بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق (کروئشین میں): https://goo.gl/TNSqsB

کہاں

اگر آپ کے پاس درست کروئشین ڈرائیونگ لائسنس ہے، آپ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی درخواست کروئشین آٹو کلب (HAK) اور مجاز موٹرنگ ایسوسیئیشن میں دے سکتے ہیں۔ موٹرنگ ایسوسیئیشن کی فہرست : https://goo.gl/s9RYKN

توجہ فرمائیے

یورپین یونین ممالک سے جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنس دونوں طرف مانے جاتے ہیں، اور 19 جنوری 2033 سے صرف نئے ڈرائیونگ لائسنس، پلاسٹک اور کارڈ سائیز میں کارآمد ہونگے۔ ای یو رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ یورپین یونین میں شامل ہونے سے پہلے کے کروئشیا کی طرف سے جاری شدہ کاغذ والے ڈرائیونگ لائسنس کو مانیں، اور ان کے پاس بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس مانگنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔