شہری تنظیموں کے قائم کرنے کا طریقہ کار

کیا

کسی تنظیم کو قائم کرنے کے لیے کم از کم تین بانی ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ جسمانی طور پر اورکام کے اہل اشخاص ہوں (جب تک کہ بعض قانونی معاملات میں ان کی قانونی حیثیت واپس نہ لی گئی ہو)، یا قانونی اشخاص۔ اگر اس کی اپنی قانونی نمائندگی یا کیریئر کی توثیق میں رضامندی شامل ہے (جوتنظیم کی اسیمبلی کی تخلیق سے پہلے رضامندی دے)، ایک چودہ سال سے زائد عمر کا نوجوان یا بالغ بغیر قانونی گنجائش کے بھی تنظیم کا بانی رکن بن سکتا ہے۔

جاننا بہتر ہے

تنظیم کاری کا ایکٹ (کروئشین میں): https://goo.gl/psmgHI
جمہوریا کروئشیا میں تنظیموں کے رجسٹر میں داخلے کے لیے درخواست (کروئشین میں):
https://goo.gl/gWSDSs

اقدامات

پہلا قدم : تنظیموں کے رجسٹر میں داخلا کے لیے آپ کو دینا ہوگا :
• بانی اسیمبلی کے فیصلے اور کام کی روئداد،
• تنظیموں کے رجسٹر میں داخلا کے عمل کےلیے بانی اسیمبلی کا فیصلہ،
• آئین،
• بانیوں کی فہرست،
• تنظیم کی نمائندگی کرنے کے لیے مجاز افراد کے نام یا لقب،
• عدالت یا دوسری رجسٹری سے قانونی شخص کے لیے اقتباس جو تنظیم بنا رہا ہو،
• بانی یا قانونی طور پر مقرر شدہ شخص کی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی نقل،
• باڈی کی منظوری جس کے دائرے میں بعض سرگرمیاں آتی ہوں، تنظیم میں داخل ہونے کی شرط کے بطور جب دستور کی طرف سے ایسی ہدایت دی گئی ہوں، قانونی نمائندے یا اتالیق کی طرف سے تصدیق شدہ رضامندی (جب ایک نوجوان جو چودہ سال یا زائد عمر کا ہو اور ایک بالغ جو بغیر قانونی حیثیت کے تنظیم کے بانی ہوں )،
• ایک جسمانی شخص سے تصدیق شدہ بیان (اگر تنظیم کا نام اس شخص کے مکمل نام یا نام کے حصے پر مشتمل ہو، یا اس کے ورثاء کی رضامندی ہو)، بین الاقوامی تنظیم کی تصدیق شدہ رضامندی (اگر اس کا نام یا لوگو/علامت تنظیم کے نام کا حصہ ہوں)۔
دوسرا قدم : مجاز عوامی انتظامیہ کا دفتر تنظیم کا رجسٹر میں داخلے کا فیصلہ کرتا ہے۔

کہاں

عوامی انتظامیہ کے دفتر میں : https://goo.gl/iM06Ed