غیر فعال ووٹ کا حق

یورپین پارلیامینٹ

کیا

یورپین پارلیامینٹ میں اراکین کا انتخاب متناسب نمائندگی اور ترجیحی ووٹ کے تحت ہوتا ہے۔ انتخابی فہرست میں بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ ڈالا جاتا ہے۔ کروئشین علاقہ جس میں ایسے حلقے بھی ہیں جو کروئشیا سے باہر ہیں وہ تمام ایک انتخابی ضلع ہے۔
اگر آپ کروئشین شہری ہیں اور آپ کو ووٹ کا حق حاصل ہے یا کہ آپ یورپین یونین رکن ممالک کے شہری ہیں اورکروئشیا میں رہائش پذیر ہیں یا عارضی رہائش رکھتے ہیں تب آپ بھی انتخابات میں چنے جا سکتے ہیں، امیدوار کے لیے رکھی گئی شرائط پر آپ کو پورا اترنا ہوگا اور پانچ ہزار دستخط جمع کرنے ہونگے۔ یورپین پارلیامینٹ کے انتخابات پر مزید معلومات (کروئشین میں) : https://goo.gl/yYBLBJ

کروئشین پارلیامینٹ

کیا

کروئشین پارلیامینٹ کے اراکین براہ راست انتخابات کے ذریعے چار سال کے لیے، خفیہ ووٹنگ کے تحت منتخب ہوتے ہیں۔ کروئشیا کے عام انتخابات ہر چار سال بعد ہوتے ہیں۔ کروئشین پارلیامینٹ کے اراکین متناسب نمائندگی کے تحت، ترجیحی ووٹ کے ساتھ چنے جاتے ہیں۔
آپ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں اگر آپ کروئشین شہری ہیں اور آپ کی عمر اٹھارہ سال یا زائد ہو۔ پارلیامانی نمائندگی کے لیے ایک واحد سیاسی جماعت یا اتحادیوں کو انتخابی فہرست میں ڈالا جا سکتا ہے۔ اگر ووٹروں نے پالیامینٹ کے راکین کے لیے انتخابی فہرست آگے بڑھائی ہو، تو اس کے لیےکم از کم پانچ سو ووٹروں کے دستخط درکار ہونگے۔ کروئشین پارلیامینٹ کے اراکین کے انتخابات پر مزید (کروئشین میں) : https://goo.gl/vfOcbB

مقامی اور علاقائی انتخابات

کیا

اسیمبلیوں کے اراکین اور میونسپل اور شہری کائونسل کے اراکین ساتھ ساتھ کائونٹی اسیمبلی اور زگریب شہر کی شہری اسیمبلی کا انتخاب براہ راست اور خفیہ رائے شماری کے تحت ہوتا ہے۔
آپ بھی منتخب ہو سکتے ہیں اگر آپ کروئشین شہری ہیں اور اٹھارہ سال یا زائد عمر کے ہیں۔ انتخابات کے انعقاد کے اعلان والے دن سےآپ کا اس علاقے میں رہائشی کے بطور رجسٹر ہونا لازمی ہے جہاں کے انتخاب میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ یورپین یونین ممالک کے شہری بھی انتخابات میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔
مقامی اور علاقائی انتخابات پر مزید (کروئشین میں) : https://goo.gl/pg591v