غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کی درستگی

کیا

غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کی درستگی سے مراد ایک ایسا ڈرائیونگ لائسنس جو یورپین معاشی علاقے سے باہر جاری ہوا ہو۔

کون

اگر آپ کو کروئشیا میں عارضی یا مستقل قیام کی اجازت ملی ہوئی ہے، یا آپ حصہ ہیں :
• کونصلر یا سفارتی عملے میں ہیں
• غیر ملکی سفارتی مشن اور بین الاقوامی تنظیموں کا عملہ ہیں جن کی شاخ کروئشیا میں ہے۔
• غیر ملکی تاجر، ٹریفک، ثقافتی یا دوسری نمائندگی کرتے ہیں۔
• غیر ملکی خبر رساں ادارے کروئشیا میں داخل ہونے کے ایک سال تک درست ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلا سکتے ہیں۔
اس عرصے کے گذر جانے کے بعد، غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کو لازمی طور پر کروئشین لائسنس میں تبدیل کرانا ہوگا۔

کیسے

غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کو تبدیل کرانے کی درخواست دیتے وقت، مندرجہ ذیل منسلک ہونے چاہیں:
• شناختی ثبوت،
• غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس،
• غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کا ترجمہ (اگر ضروری ہو تو)،
• گاڑی چلانے کے لیے ضروری طبی سرٹیفیکیٹ (چھ ماہ سے زیادہ پرانا نہ ہو)،
• ایک 35  x 35 mm سائیز کی تصویر
• انتظامی فیس 35 کونا (4.6 یورو) روینیو اسٹیمپ کے لیے،
• ادائیگی کا ثبوت۔

جاننا بہتر ہے

ڈرائیونگ لائسنس کا تسلیم کیا جانا اور درستگی (انگریزی میں): https://goo.gl/ByaXwA

کہاں

کروئشیا میں پولیس اختیاری یا اسٹیشن پر : https://goo.gl/Dea1HE

توجہ فرمائیے

غیر ملکی D قسم کا ایسا ڈرائیونگ لائسنس تسلیم نہیں کیا جائیگا اگر ڈرائیور کی عمر اکیس سال سے کم ہو، اور غیر ملکی B اور C قسم کا ڈرائیونگ لائسنس تسلیم نہیں کیا جائیگا اگر ڈرائیور کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے۔