متحرک ووٹ کا حق

یورپین پارلیامینٹ

کیا

اگر آپ ووٹ کے حق کے ساتھ کروئشین شہری ہیں یا کسی یورپین یونین رکن ریاست کے شہری ہیں اور کروئشیا میں عارضی یا مستقل رہائش پذیر ہیں، آپ ووٹ دے سکتے ہیں ۔ آپ انتخابات سے تیس دن پہلےالیکشن کمیشن کی اس مجازباڈی میں درخواست جمع کرائینگے جوالیکشن معاملات دیکھتی ہے۔ یورپین پارلیا مینٹ کے انتخابات پر مزید (کروئشین میں) : https://goo.gl/yYBLBJ
ووٹر صرف ایک بار ووٹ دے سکتا ہے۔ ووٹر متعدد امیدواروں میں سے صرف ایک امیدوار پر نشان لگا سکتا ہے۔

کروئشین پارلیا مینٹ

کیا

کروئشین پارلیامینٹ کے امیدوار خفیہ رائے دہی کے ذریعے چار سالوں کے لیے براہ راست انتخاب سے چنے جاتے ہیں۔ باقاعدہ امیدواروں کے انتخابات ہر چار سال بعد ہوتے ہیں۔ کروئشین پارلیامینٹ کے اراکین تناسب سے ترجیحی ووٹنگ کے ساتھ چنے جاتے ہیں۔ اگر آپ کی عمر اٹھارہ سال یا زائد ہے اور آپ کروئشین شہری ہیں تب آپ کو ووٹ کا حق ہے۔ ووٹر صرف ایک انتخابی فہرست کو ووٹ کر سکتے ہیں۔ ووٹر کو امیدواروں میں سے اپنی پسند کے امیدوار پر نشان لگانا ہوگا۔

علاقائی اور مقامی انتخابات

کیا

نمائندہ باڈی کے اراکین، جو کہ، میونسپل اور شہری کائونسل کے اراکین، اس کے ساتھ دیہی اسیمبلیاں اور زگریب شہر کی شہری اسیمبلی خفیہ رائے دہی کے تحت براہ راست انتخابات میں چنی جاتی ہیں۔ اگر آپ کی عمر اٹھارہ سال یا زائد ہے اور آپ کروئشیا کے شہری ہیں تب آپ ووٹ دے سکتے ہیں، اگر آپ اس علاقے/یونٹ کے رہائشی ہیں جہاں نمائندہ باڈی کے انتخابات ہو رہے ہوں، یا اگر آپ دیگر ای یو رکن ریاست کے شہری ہوں۔ انتخابات ہر چار سال میں ہوتے ہیں۔