محدود کمپنی قائم کرنا

کیا

 

محدود کمپنی ایک ایسا ادارا ہے جسے ایک یا دو قانونی اشخاص اپنے ذاتی اور شروعاتی سرمایہ سے شروع کریں۔

اقدامات

 

پہلا قدم : اپنی کمپنی کے نام کی دستیابی کو چیک کریں

  • عدالت میں دوسری رجسٹرڈ کمپنیوں سے اس کا نام مختلف اور منفرد ہونا چاہیے، کسی دوسری کمپنی کی شناخت کے ساتھ ملتا جلتا ہونے سے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے
  • لفظ ‘کروئشیا‘ یا اس کا اشتقاق صرف ریاست یا ریاستی حکام کی رضامندی سے استعمال کیا جاسکتا ہے
  • کمپنی کے نام میں نام، علامات (لوگو)، جھنڈے یا دوسرے ممالک کےقومی نشانات یا بین الاقوامی تنظیموں کے نام یا نشانات کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یا ریاستی ایسے نشانات جو معیار کی ضمانت دیتے ہوں کا استعمال منع ہے۔
  • کمپنی کے نام میں کسی شخص کا نام صرف اس کی رضامندی سے شامل کیا جا سکتا ہے اور اگر اس شخص کا انتقال ہو چکا ہو تب اس کے ورثا کی رضامندی سے شامل کیا جاسکتا ہے۔
  • کمپنی کا نام کروئشین زبان اور لاطینی لکھائی میں ہونا چاہیے یا یورپین یونین رکن ممالک کی سرکاری زبان میں ہو ، عربی اعداد شامل کیے جا سکتے ہیں۔
  • دوسرے تمام کمپنی اجزاء کی تفصیل کروئشین زبان اور لاطینی لکھائی میں ہونی چاہیے۔
  • کمپنی کے نام کا ترجمہ ایک یا زیادہ زبانوں میں کیا جاسکتا ہے اور دستاویزات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
  • ایسا نام جو دوسرے قانون سے محفوظ شدہ ہے کو عدالت رد کردیگی (ایسی صورت میں جب وہی نام اسی رجسٹریشن عدالت میں) ۔

دوسرا قدم : نوٹری پبلک سے کمپنی کے ضروری دستاویزات تصدیق ع مہر شدہ ہونے لازمی ہیں۔ جب آپ نوٹری پبلک کے پاس جائیں، اپنا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لے جائیں۔ ایسے تمام متعلقہ افراد جن کا نام کمپنی میں دستخط کرنے والوں میں شامل ہوگا ان کا وہاں ذاتی طور پر ہونا لازم ہے۔ اگر آپ کو کروئشین زبان نہیں آتی اس صورت میں وہاں زبان کا عدالتی ترجمان ساتھ ہونا لازم ہے (https://goo.gl/27UXFB)۔

تیسرا دقم : آپ HITRO.HR کو نوٹری پبلک کی طرف سے تصدیق و مہر شدہ دستاویزات پیش کر سکتے ہیں جو ان کو عدالتی رجسٹریشن کے لیے اور قومی ادارہ برائے شماریات کے لیے بھیجے گا۔ آپ عدالتی ادائیگی اور شروعاتی سرمایہ کاری کی ادائیگی HITRO.HR میں کر سکتے ہیں۔ آپ کو RPS کا فارم وصول ہوگا جو آپ کو پر کرنا ہوگا۔ تمام ضروری فارم اور ادائیگی کی رسیدیں HITRO.HR میں مفت دستیاب ہیں۔

چوتھا قدم : جب آپ رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیں، آپ کی کمپنی کے لیے مہر درکار ہوگی اور کمپنی اکائونٹ تاکہ آپ اپنا شروعاتی سرمایہ وہاں رکھ سکیں۔

کہاں

 

HITRO.HR

ویب سائیٹ : https://goo.gl/J1I00j

ای میل : info@hitro.hr

فون : 0800 0080

HITRO.HR دفاتر : https://goo.gl/uG2c0b

توجہ فرمائیے

 

عدالتی اور مرکزی ادارا برائے شماریات میں رجسٹریشن کے بعد، آپ متعلقہ ٹیکس آفس جس کا دائرہ کار آپ کی کمپنی پر مبنی ہے میں لازمی طور پر کمپنی کو رجسٹر کرائیں۔