ملازمین

کیا

 

ملازم ایک ایسا شخص ہے جو بر سر روزگار ہے، جو اپنے آجر کے لیے کام کرتا ہو۔

کون

 

ٓپ کروئشیا میں رہائش اور روزگار کی بنیاد پر جاری شدہ اجازت نامے (potvrda o prijavi rada) پر کام کر سکتے ہیں۔

کیسے

 

رہائش اور کام کے اجازت نامے سے آپ رہائش اور روزگار کر سکتے ہیں، اور یہ اجازت نامہ کوٹا کے تحت یا اس سے باہر جاری ہو سکتا ہے۔

کب

 

ضروری ہے کہ جمہوریہ کروئشیا میں داخل ہونے کے تین روز کے اندر آپ اپنی رہائش کی جگہ کومجاز پولیس ادارے میں اندراج کروائیں ۔

اپنا کام شروع کرنے سے پہلے، آپ یا آپ کا آجر مجاز پولیس ادارے سے جہاں آپ کو کام کرنا ہے یا کہ جہاں آپ کا صدر دفتر ہے، کام کے داخلے کی سند (potvrda o prijavi rada) حاصل کریں۔

جاننا بہتر ہے

 

غیر ملکیوں کے کام کے بارے میں مزید معلومات : https://goo.gl/H8GJgq

باقاعدہ رہائش اور کام کے بارے میں مزید معلومات انگریزی اور کروئشین میں:

https://goo.gl/FiqxSJ

وزارت لیبر اور پینشن نظام (Ministarstvo rada i mirovinskog sustava):

http://www.mrms.hr

کروئشیا میں رہائش و روزگار : https://goo.gl/E8ijN8

کروئشین ایمپلائمینٹ سروس(Hrvatski zavod za zapošljavanje) میں داخلا برائے روزگار : https://goo.gl/xwrcpr

مقامی دفاتر کے ساتھ علائقائی دفاتر کے رابطے CES (HZZ) : https://goo.gl/M30oAL

 

کہاں

 

کروئشیا کے سفارت خانے اور کونصل خانوں میں

(انگریزی میں): https://goo.gl/uvsNUa

(کروئشین میں) : https://goo.gl/wpSqru

پولیس اختیاروں اور رابطوں کی فہرست کروئشین میں: https://goo.gl/QXl7zf

توجہ فرمائیے

 

آپ کروئشیا میں بغیر کام اور رہائش کے اجازت نامہ کے کام کر سکتے ہیں اگر آپ کو جاری ہوا ہو:

ـ مستقل رہائش کا جازت نامہ

ـ پناہ، ثانوی پناہ یا عارضی پناہ

ـ اس شخص کے ساتھ خاندانی اتحاد نوکی غرض سےعارضی اجازت نامہ جس کے پاس مستقل رہائش کا جازت نامہ ہو، پناہ گزین یا ایسا شخص جس نے ثانوی پناہ یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اجازت نامہ لیا ہو۔

ـ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرعارضی رہائش

ـ  خود مختار رہائش

ـ باقائدہ طالب علم اور جس نے طالب علم ہونے کی حیثیت سے اسٹوڈنٹ سروس کے ذریعے کام کی اجازت لی ہو

ـ سائنسی تحقیقی مقاصد کی بنیاد پر عارضی رہائشمند جس نے میزبانی معاہدے کے تحت رہائش کی اجازت لی ہو۔