کاروبار کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ کا حصول

کیا

 

ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ایک ایسی الیکٹرانک شکل میں سند ہے جو الیکٹرانک  لین دین میں شناخت کو ظاہر کرتی ہے، اور انٹرنیٹ پر محفوظ اور رازدارانہ لین دین یا گفت شنید کو ممکن بناتی ہے۔ ڈیجیٹل سند آپ کو اپنے کاروباری ساتھیوں، دوستوں اور پارٹنروں اور ویب سروسز کو بھیجنے والی معلومات کی توثیق کی اجازت دیتی ہے۔

جاننا بہتر ہے

 

سند کے حصول کے لیے رجسٹریشن اور درخواست کے متعلق مزید (انگریزی میں) : https://goo.gl/E1qRl4

 

اقدامات

 

پہلا قدم : ڈیجیٹل سند حاصل کرنے کے لیے، پہلا آپکو فینا ایجنسی میں رجسٹر کرانا ہوگا۔ آپ کو اپنے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی نقل ، مجاز رجسٹری میں رجسٹریشن کا فیصلہ، ادارہ برائے شماریات سے نوٹس برائے درجہ بندی درکار ہونگے۔

دوسرا قدم : سند حاصل کرنے کے لیے آپ درخواست دینگے۔ ہر جاری شدہ سند کے لیے آپ کو الگ معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے۔

کہاں

 

فینا رجسٹریشن دفاتر میں : https://goo.gl/J3qs5f

توجہ فرمائیے

 

صرف ڈیمو سند کے حصول کے لیے آپ کو کسی معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت نہیں۔