یورپین یونین میں جنسی برابری

کیا

عورت اور مرد کے درمیان برابری یورپین یونین کے بانی اقداروں میں سے ایک ہے، جو یورپین یونین کے بنیادی حقوق کے چارٹر میں شامل ہے۔ یہ امید ہے کہ مرد و خواتین کے درمیان مساوات تمام شعبوں میں ہوگی، جس میں کام، اجرت اور تعلیم شامل ہیں۔ پچھلی چند دہائیوں میں ، ای یو نے مساوات پر قابل قدر کام کیا ہے، تمام پالیسیوں میں صنفی نقطہ نظر کا انظمام اور خواتین کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، مندرجہ ذیل شعبوں کو ترجیحات کے طور پر پیش کیا ہے :
• خواتین اور مردوں میں برابر اقتصادی آزادی
• ایک جیسے کام کی صورت میں ایک جیسی اجرت
• فیصلہ سازی میں برابری
• وقار، سالمیت اور صنف پر مبنی تشدد کا خاتمہ
• یورپین یونین سے باہر صنفی مساوات کو فروغ دینا
یورپین یونین نے جنسی برابری کے اہم کاموں کو اولیت کی بنیاد پر فروغ دینے کے لیے 2016-2019 میں حکمت عملی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس میں مردوں کے کردار کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، صنفی دقیانوسیت کو ختم کرنا اور جنسی امتیاز نہ کرنے کو فروغ دینا شامل ہے۔ اس حکمت عملی میں خصوصی ضروریات والے گروہوں کے مسائل کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے جیسا کہ اکیلے والدین اور عمر رسیدہ افراد، مہاجرین، خانہ بدوش اور معذور خواتین وغیرہ۔