کروئشیا میں ملکیت کا کرائے پر

کیا

فلیٹ کا کرائے پر لینا یا دینا کروئشین شہری اور غیر ملکیوں کے لیے ایک جیسا ہے۔ مالک مکان پر لازم ہے کہ ریاست کی طرف سے لاگو ٹیکس نظام کے قانون کے تحت کرائے پر آمدن کا ٹیکس جمع کرائے۔

کون

اٹھارہ سال سے زائد عمر کا کوئی بھی شخص بلا تفریق جنس، قومیت، جنسی رجحان یا عقائد کے۔ آپ سے امیگریشن اور ملازمت کے کاغذات کے بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔

کیسے

انٹرنیٹ پر ، آپ کو متعدد ایجنسیاں ملیں گی جو جائداد غیر منقولہ دلال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اشتہاری پورٹل نیوشکالو ، جہاں بیشتر اپارٹمنٹس مالکان اپنے اپارٹمنٹ شائع کرتے ہیں۔

 

https://goo.gl/QjUokQ نیوشکالو

جاننا بہتر ہے

مالک مکان پر لازم ہے کہ کرایہ دار کو کم ازکم تین سے چھ ماہ کا عرصہ دے تاکہ وہ اپنا بندوبست کر سکے، اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ کس وجہ سے معاہدہ ختم کیا گیا۔

اقدامات

پہلا قدم : اگر آپ کے پاس او آئی بی (OIB) نہیں تو پہلے آپ اسے حاصل کریں ـ ٹیکس نظام کے دفتر میں ذاتی شناختی نمبر۔
دوسرا قدم : آپ کو کرائے کا معاہدہ کرنا ہوگا جو نوٹری سے تصدیق کیا جائیگا۔ اس کے بعد اس معاہدے کو ٹیکس انتظامیہ کے حوالے کیا جائیگا۔
تیسرا قدم : آپ کو پولیس اختیاری یا اسٹیشن پر رہائشی پتے کی تبدیلی کی اطلاع کرنا ہوگی۔

کہاں

ٹیکس انتظامیہ : https://goo.gl/6isuwI
کروئشیا میں پولیس اختیاری یا اسٹیشن : https://goo.gl/DwwtKP

توجہ فرمائیے

یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ کرائے کا معاہدہ کر لیں تاکہ آپ اپنی رہائش کی اطلاع کر سکیں اور معاہدے سے حاصل فوائد لے سکیں۔