ملکیت کی خریداری

کیا

اگر آپ شہری ہیں یا ای یو رکن ممالک سے قانونی شخص ہیں، آپ کو جمہوریہ کروئشیا میں ملکیت کی خریداری کا حق کروئشین شہری کی طرح حاصل ہے۔ اگر آپ کسی تیسرے ملک سے تعلق رکھتے ہیں، انتظامی طریقہ کار اس بات کا پتہ لگائیگا کہ آیا آپ کو خریداری کا حق حاصل کہ نہیں، اگر آپ کے ملک کی طرف سے اس ملک کے ساتھ ایسا معاہدہ ہو کہ دونوں ممالک کے شہری خریداری کر سکتے ہیں۔ ایسے پناہ گزین جن کو مستقل پناہ کا درجہ حاصل ہو بین الاقوامی اور عارضی پناہ کے ایکٹ کے تحت ملکیت کی خریداری کر سکتے ہیں ۔

جاننا بہتر ہے

ملکیت کے حقوق کا حصول (کروئشین میں) : https://goo.gl/qjwXMD

اقدامات

پہلا قدم : آپ کو وزارت انصاف میں جائداد کی خریداری کے لیے تحریری درخواست دینی ہوگی۔ درخواست کے ساتھ مندرجہ ذیل منسلک ہونا چاہیے :
• مالکانہ حقوق کے لیے قانونی بنیاد، اصل دستاویز یا نوٹری سے تصدیق شدہ نقل،
• مالک مکان کی مالکی کا ثبوت یا زمین کی رجسٹری سے اقتباس ـ اصل یا نوٹری تصدیق شدہ نقل چھ ماہ سے کم پرانی،
• اربن اور مقامی پلاننگ کی انتظامی باڈی سے سرٹیفیکیٹ جو جائداد کی قانونی حالت کی تصدیق کرتا ہو،
• شہریت یا قانونی حیثیت کا ثبوت،
• اگر آپ کسی کے قانونی نمائندے ہیں، اس صورت میں آپ کو اصل مختار نامہ یا نوٹری سے تصدیق شدہ نقل دکھانی ہوگی۔
ان تمام دستاویزات جو اوپر بیان کی گئی ہیں کے علاوہ، آپ کوانتظامی فیس کی ادائیگی کا ثبوت بھی منسلک کرنا ہوگا۔
دوسرا قدم : وزارت انصاف اس پر اپنا فیصلہ دیگی۔

کہاں

وزارت انصاف جمہوریہ کروئشیا
شہری، تجارتی اور انتظامی قانون کا ڈائریکٹوریٹ
Ulica grada Vukovara 49, Zagreb
گوگل نقشہ پر : https://goo.gl/FvQQKY